وڈھ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ 16 گھنٹوں سے بند ہزاروں مسافر پریشان،
تفصیلات کے مطابق وڈھ بازار سے کونسلر سلطان رئیسانی جمال خان مینگل کو مسلح افراد نے اغواء کیا تاحال لاپتہ ہیں۔
ڈی سی خضدار ایس ایس پی جھالاوان عوامی پینل کے کونسلر اور انکے ساتھی کو باحفاظت بازیاب اور دھرنے کے شرکا سے مزاکرات کرنے کی بجائے تماشا دیکھ رہے ہیں۔
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ وڈھ میں اختر مینگل کے مسلح جھتوں اور اغوا کاروں کی ضلعی انتظامیہ کی پشت حاصل ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مسافر حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کریں،احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔
جھالاوان عوامی پینل کا اعلاناغواء کی ایف آئی آر سردار اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کے خلاف درج کر لی گئی ۔
حضدار:کونسلرسلطان رئیسانی کااغوا ، مظاہرین کا بازیابی تک احتجاج رکھنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
