اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے ٹیریان کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیریان کیس کی سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی بینچ کا حصہ ہوں گے، لارجر بینچ 21 مئی کو سماعت کرے گا۔
