ہومتازہ ترینپاکستان نے ترکمانستان کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دیکر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں پاکستان نے ترکمانستان کو 1-3 سے شکست دی، پاکستان کی جیت کا اسکور 21-25، 19-25 ، 25-20 اور 14-25 رہا۔ایونٹ میں پاکستان ناقابلِ شکست رہا، مسلسل 6 میچز جیتے، قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 18 سیٹ جیتے اور 3 ہارے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے تین سیٹ جیتے جبکہ ترکمانستان کی ٹیم صرف ایک رانڈ جیت سکی۔گرین شرٹس نے فانل میں پچیس اکیس، پچیس انیس،بیس پچیس، پچیس چودہ پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جبہک ایشین چیمپین شپ میں کرغزستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے کیے جبکہ مختلف ممالک سے سفرا نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔