ہومتازہ ترینغلام فریدصابری کے چھوٹے بھائی محمود صابری انتقال کر گئے

غلام فریدصابری کے چھوٹے بھائی محمود صابری انتقال کر گئے

کراچی ، غلام فرید، مقبول صابری کے چھوٹے بھائی محمود صابری انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قوال حاجی غلام فرید صابری اور مقبول صابری قوال کے سب سے چھوٹے بھائی حاجی محمود صابری کراچی میں انتقال کرگئے ، وہ مرحوم امجد صابری کے چچا تھے۔حاجی محمود صابری کی تدفین کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی ،ان کا سوئم بدھ 23 جون کو بعد نماز ظہر ،مسجد فرقانیہ لیاقت آباد نمبر چار میں ہوگا۔مرحوم کے کلام کو جرمنی اور یورپی ملکوں میں کافی پذیرائی ملی۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ نمل یونیورسٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے یورپ میں کافی پروگرام کیے اور کافی عطیات جمع کر کے وطن بھجوائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔