ہومدنیابھارتی انتخابات:حکمران جماعت بی جے پی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر مجبور

بھارتی انتخابات:حکمران جماعت بی جے پی پاکستان کا نام استعمال کرنے پر مجبور

نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی انتخابات کے دوران بی جے پی پاکستان کا نام استعمال کرنے کی محتاج ہو گئی۔تمام کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد بی جے پی نے پاکستان اور مسلمان مخالف بیانیے کا استعمال شروع کر دیا،انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے خلاف زہر اگل کر بی جے پی ووٹرز کو متاثر کرتی ہیں اور لوک سبھا میں نشست یقینی بنا لیتی ہیںبھارت کے حالیہ انتخابات میں مودی سرکار نے پاکستان کیخلاف جارحانہ موقف اختیار کیا اور اپنی ہر تقریر میں بے بنیاد الزامات کے ساتھ ساتھ دھمکیوں کا بھی استعمال کیا

حال ہی میں کانگرس کے لیڈر منی شنکر آئر نے اپنی تقریر میں مودی کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔منی شنکر آئر نے کہابھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ خودمختار ریاست پاکستان ایٹمی طاقت کا حامل ہے،موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی نے کانگرس کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا اورپاکستان کے خلاف پوری تقریر کر ڈالی۔بھارت نے ہمیشہ نہ صرف خطے کے امن کوتباہ کیا بلکہ اپنے مذموم مقاصدکی خاطر اپنی عوام کو بھی تباہی اوربدامنی کی جانب دھکیلا ہے۔

2019 میں ہونے والا پلوامہ ڈرامہ اورمودی کی اداکاری آج بھی عالمی سطح پر بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا سبب ہے۔حالیہ انتخابات کیدوران بھی مودی نیراجوری اور پونچھ میں دہشتگردی کا ڈھونگ رچاتے ہوئے بھارتی عوام کو بیوقوف بنانیکی بھرپور کوشش کیبھارتی لیڈر پریانکا گاندھی نے کہابھارت میں بیروزگاری پچھلے 45 برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے لیکن ہم پاکستان پر بحث کرنے میں مصروف ہیں۔

بھارت کی عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ اس بار ووٹ مذہب اورپاکستان مخالف بیانیے کے بل بوتے پرنہیں بلکہ مہنگائی،بیروزگاری اور کسانوں کے مسائل پر توجہ دیتے ہوئے دیے جائینگے۔اس سے پہلے بھی مودی اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزتقاریر اوربیانیے کا استعمال کرتا رہا ہیمودی اور بی جے پی کی جانب سیمسلمانوں اورپاکستان کیخلاف نفرت انگیز مواد کے پھیلا اوربڑھاوے کیباعث ہندوستان میں مسلمان سنگین عدم تحفظ اور انتہا پسندی کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ اورہیومن رائٹس واچ جیسی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی سے جواب طلب کر چکی ہیںبی جے پی اپنی عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاکستان کی محتاج نظر آتی ہے کیا بھارت کی انتہا پسند سیاسی جماعتیں خطے میں ایسے ہی بدامنی پھیلانے میں مگن رہینگی اور اپنے مذموم سیاسی فوائد کی خاطر خطے کے ساتھ ساتھ اپنی عوام کی بھلائی بھی دا پر لگا دینگی؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔