Saturday, May 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس کے 52 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد پولیس کے 52 سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس کے 52 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ پولیس افسران کو ترقی کے رینک لگانے کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ترقی پانے والے افسران کے خاندانوں نے خصوصی شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے، آئی جی اسلام آباد نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور تحائف دیئے۔ سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جب یہ کندھے چمکتے ہیں تو افسران کے دل چمکتے ہیں، افسران اور ان کی فیملیز والے ہنستے مسکراتے رہیں گے تو مجھے سکون ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔