اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں پانی کی ترسیل کو مزید بہتر بنانے کے لیے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی قائم کرنے کا فیصلہ،اس حوالے سے چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی کا قیام عمل میں لا رہا ہے، واسا اسلام آباد کے قیام سے دارالحکومت میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی،واسا اسلام آباد کے قیام سے سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات کو مزید بہتر بنایاجائے گا،
موجودہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، بحالی اور توسیع عمل میں لائی جائے گی۔ سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ اس سلسلے شعبے میں مہارت رکھنے والی معروف فرانسیسی ایجنسی تکنیکی مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔
واسا اسلام آباد پراجیکٹ شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔واسا اسلام آباد کے قیام سے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور اسلام آباد کے لئے مزید پائیدار مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔
