ہومتازہ ترینلیسکو افسران و ملازمین کے اثاثے اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ

لیسکو افسران و ملازمین کے اثاثے اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ

لاہور (آئی پی ایس )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)افسران اور ملازمین کے اثاثے اور مالی معاملات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لیسکو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے افسران کو پرفارموں پر مانگی گئی معلومات دینے کا پابند کیا جائے گا جب کہ لیبر یونین کے عہدے داروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جائے گی۔لیسکو افسران کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے اثاثے ہر سال گوشواروں میں دکھائے جاتے ہیں جس نے تحقیقات کرنی ہیں کر لے، کچھ خفیہ نہیں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔