ہومبریکنگ نیوزثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، مہر بانو قریشی کا اعتراف

ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، مہر بانو قریشی کا اعتراف

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔سینئیر صحافی اور اینکر منصور علی خان کے پوڈ کاسٹ کے دوران جب مہر بانو قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا؟اینکر نے کہا کہ لیکن آپ لوگ تو یہ نہیں مان رہے تھے، آپ کی پارٹی (پی ٹی آئی) نے اس وقت مٹھایاں بانٹی تھیں؟ جس پر مہر بانو قریشی بولیں کہ میں اپنی ذاتی رائے میں یہ تسلیم کر رہی ہوں، میرے میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ میں یہ کہہ سکوں کہ ہاں دو غلط مل کر ایک صحیح نہیں بنا سکتے، اب یہ ن لیگ کو کوئی سمجھا دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔