ہومتازہ ترینکسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جو بہتر تھا وہ فیصلہ کیا، کپتان بابر اعظم

کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی، جو بہتر تھا وہ فیصلہ کیا، کپتان بابر اعظم

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد حارث پی ایس ایل میں ٹھیک پرفارم نہیں کرسکا، جو کھلاڑی ٹیم کیلئے بہتر تھا اس کو فائنل کیا، ہمارا فوکس ورلڈ کپ کھیلنے اور جیتنے پر ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی دکھانی ہے، ہم نے تین روز بھرپور محنت کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے 100 فیصد کارکردگی کا کہا ہے، کرکٹ وہ گیم ہے جو پوری قوم کو ایک پیج پر لاتی ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہورہی، ہر کوئی پلان میں شامل ہے، تمام کھلاڑی میرے لیے اہم ہیں، ٹیم کیلئے جو بہتر فیصلہ تھا وہ کیا۔ کوشش ہوگی وہی پلیئرز کھیلیں جو ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

قومی کرکٹر محمد حارث کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بابر نے کہا کہ حارث کو پی ایس ایل میں موقع ملا، اس وقت جو کرنا چاہیے تھا نہیں کیا۔ یہ نہیں کہ وہ برا کھلاڑی ہے لیکن ہر ایک پر ایسا وقت آتا ہے، مجھ پر بھی ایسا وقت آیا تھا۔فاسٹ باولر عامر جمال سے متعلق انہوں نے کہا کہ عامر جمال اور کھیلے گا تو مزید بہتر ہوگا، ٹیسٹ کی پرفارمنس سے ٹی 20 سے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ عامر جمال کو بطور آل راونڈر ٹی ٹوئنٹی میں وقت لگے گا۔پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر محمد علی کو حارث روف کی جگہ شامل نہ کرنے کے سوال پر کپتان نے کہا کہ حارث روف نے بہت جلد ریکور کیا ہے، حارث روف ہمیشہ مثبت رہتا ہے، اسکی بہترین کارکردگی ٹی ٹوئنٹی میں ہی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ مخالف ٹیم کے خلاف کوئی نہ کوئی پلان ہوتا ہے، بیٹنگ ہو یا باولنگ پلاننگ کرنی پڑتی ہے۔ ویرات کوہلی بہترین پلیئر ہیں، کوہلی کیخلاف پلاننگ بھی اچھی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کس کمبی نیشن کے ساتھ جائیں گے، ایک ماہ پہلے نہیں بتاسکتا، اس دن بہترین کمبی نیشن لے کرجائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔