ہومپاکستانگجرات ،پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سرا آپے سے باہر، تھانے پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

گجرات ،پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سرا آپے سے باہر، تھانے پر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

گجرات (آئی پی ایس )پولیس کے مبینہ تشدد پر گجرات میں خواجہ سرا آپے سے باہر ہوگئے اور تھانے پر دھاوا بول دیا، تھانے میں توڑ پھوڑ اور ملازمین کو گریبانوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جبکہ تھانے کا سامان اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

کھاریاں میں دوران گشت پولیس نے حرا نامی خواجہ سرا اور اس کے ساتھی مرد کو روک کر تلاشی لی جس پر تلخ کلامی ہوئی اور پولیس اہلکار حرا اور اس کے ساتھی کو تھانہ صدر لے گئے جہاں پر خواجہ سرا اور اس کے ساتھی پر تشدد کیا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا۔جس پر کھاریاں کے خواجہ سرا جمع ہو کر تھانے میں گھس گئے، سامان کی توڑ پھوڑ کی اور پھر جی روڈ کو بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، جسے پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کر کے منتشر کردیا۔متعلقہ ایس ایچ او بلال شاہ کے مطابق ڈی پی او گجرات نے خواجہ سراوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

دوسری جانب گجرات میں خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،مقدمہ خواجہ سرا حرا کی مدعیت میں درج کی گیا، مقدمے میں کانسٹیبل عمر بلال نامزد جبکہ ایک نامعلوم ملزم شامل ہے۔خواجہ سراوں کی جانب سے پولیس تھانے میں توڑ پھوڑ اور اہلکاروں پر تشدد کی انکوائری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ایس ایچ او بلال شاہ نے بتایا کہ خواجہ سراوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو گا۔پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد خواجہ سراوں نے دن بھر جاری رہنے والا احتجاج ختم کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔