ہومتازہ ترینقرض پروگرام پر بات چیت کے لیے مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف کا اعلان

قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے مشن رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، آئی ایم ایف کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک مشن نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان نے گذشتہ ماہ 3 ارب ڈالر کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا ہے جس سے ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد ملی، لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک نئے طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آئی ایم ایف نے اتوار کو روئٹرز کو ای میل کیے گئے ایک جواب میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ممکنہ نئے پروگرام کے تحت مالی سال 25-2024 کے بجٹ، پالیسیوں اور اصلاحات پر بات کرنے کے لیے مئی میں ایک مشن کے پاکستان کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف نے اس دورے کی تاریخ اور نہ ہی پروگرام کے سائز یا دورانیے کی وضاحت کی۔آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا کہ اب اصلاحات کو تیز کرنا پروگرام کے سائز سے زیادہ اہم ہے جس کی رہنمائی اصلاحات اور ادائیگیوں کے توازن کے پیکج سے ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔