ہومبریکنگ نیوزغلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کہتے ہیں، خواجہ آصف

غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کہتے ہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ (نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا کہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اس دن سرکاری املاک پرحملے کیے گئے۔
انھوں نے کہا کہ تقریباً تمام جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف رہے، پہلی بار غم وغصے کا اظہار حملے کرکے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے منصوبے کے تحت حملے کیے، اور ریڈ لائن عبور کرکے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سے 2 درجن املاک پر حملے کیے گئے، حملےکی ویڈیوز میڈیا نے چلائیں، سینکڑوں گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔