اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سے1980کے بعدپہلی مرتبہ لاہور کیزیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سیروک لیاہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحفظِ آب کی ہماری پالیسیز ثمربار ہورہی ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے موثر واٹر ریسائیکلنگ پالیسیز، نئے ایکویفرچارجز، بارش کے پانی کے زیرِ زمین ذخائر، ٹائیمڈ ویل پمپنگ اور دیگر ٹارگیٹیڈ ایکشنز سے1980 کے بعد پہلی مرتبہ لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کومزیدگرنے سے روک لیاہے۔
41 سال بعد لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کو مزید گرنے سے روک لیا، وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
