ہومکامرسعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ پاکستان میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ پاکستان میں اضافہ

کراچی ،پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافے کے بعد قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 300 روپے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کمی کے بعد قیمت 1792 ڈالر ہوگئی ہے۔پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی اور گزشتہ سال عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔