Thursday, April 16, 2026
ہومپاکستانچوہدری محمد رزاق کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر موسیٰ الٰہی کو مبارکباد

چوہدری محمد رزاق کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر موسیٰ الٰہی کو مبارکباد

گجرات:پاکستان مسلم لیگ ناروے کے صدر چوہدری محمد رزاق نے حلقہ پی پی 32گجرات کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری موسیٰ الٰہی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ گجرات کی عوام نے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت کو لبیک کہا ہے،گجرات میں موسیٰ الٰہی کی برتری پاکستان مسلم لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پرعوام کا اعتماد فخر کی علامت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری موسیٰ الٰہی کی کامیابی سے حلقے کے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔