ہومبریکنگ نیوزبھارتی الیکشن کمیشن کا مودی کی نفرت انگیز تقریر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان

بھارتی الیکشن کمیشن کا مودی کی نفرت انگیز تقریر کیخلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان

نئی دہلی ( آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے راجستھان میں انتخابی مہم کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے معاملے پر بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے مود ی کی راجستھان میں کی گئی تقریر کے خلاف شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مودی نے راجستھان میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ لوگوں کی جائیداد، زمین اور سونا مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔اپوزیشن جماعت کا نگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے بیان کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ امیدوار کی حیثیت سے قطع نظر، شہریوں کے مختلف طبقوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو نااہل قرار دینا ہی واحد حل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔