جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں 10بچوں کی پیدائش نے عالمی میڈیا کی توجہ اس واقعے کی طرف موڑ دی تھی مگر اس حوالے سے تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقی خاتون37 سالہ Gosiame Sithole اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا۔ اس نے دعوی کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 بچوں اور 3 بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔اب پتا چلا ہے کہ خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی۔ اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایاگیا تھا۔دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے گواٹنگ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔اسپتال Steve Biko Academic Hospital کا کہنا ہے کہ خاتون کو 7 یونیو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔
10 بچوں کو جنم دینے کا فراڈ کرنے والی افریقی خاتون گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
