اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے سرخ قالین پرپابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
