اسلام آباد(نیوزڈیسک) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ بشام دھماکہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو سبوتاژ نہیں کرسکتا۔
چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سماجی ،اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے،
پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں،دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ہم پاکستان کی بلا تفریق حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں،چینی سفیردونوں ممالک آہینی برادر ہیں۔
