ہومپاکستانپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی، سیکرٹری تجارت کل کابل جائیں گے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی، سیکرٹری تجارت کل کابل جائیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی میں کمی آنے لگی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری تجارت خرم آغا دو روزہ دورے پر کل افغانستان جائیں گے، خرم آغا تجارت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔