ہومتازہ ترینعوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے جلد گھروں کو لوٹ جائیں گے، سراج الحق

عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے جلد گھروں کو لوٹ جائیں گے، سراج الحق

جڑانوالہ(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے جلد گھروں کو لوٹ جائیں گے،حکمرانوں نے اپنی آسائشوں کی تکمیل کیلئے غریب عوام کے ہاتھوں پر آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں لگادیں ہیں،کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،رہی سہی کسر بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلز نکال رہے ہیں، جہاں قرآن کے مخالف سودی نظام اور رشوت ہو، لاقانونیت ہو ، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ نئی حکومت قائم ہو گئی، وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلی کو بلایا اور طے ہوا کہ ہم آپس میں لڑتے رہیں گے، آئی ایم ایف پر اکٹھے ہیں، آئی ایم ایف کے قرضوں سے مزید مہنگائی مسلط کی جائے گی، نئے ٹیکسز لگے گے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو عوام کے لیے آواز اٹھا رہی ہے، ہم مشکل وقت میں قوم کی خدمت کے لیے موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی منزل صرف حکومت نہیں بلکہ اسلامی، خوشحال اور کرپشن فری پاکستان کی منزل کا حصول ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کو اس کی آزادی کا مقصد دلانے کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں، یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کو فرسودہ نظام سے نجات دلانی ہے۔ جماعت اسلامی اہل فلسطین و کشمیر کا مقدمہ پوری جرات سے لڑ رہی ہے، جمع الوداع کو پورے ملک میں اہل فلسطین کے حق میں یوم القدس منائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔