اسلام آباد(سب نیوز )خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما و ں پر قائم مقدمات ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق کمیٹی کے سربراہ آئی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان ہیں۔
آفتاب عالم کے مطابق وزیراعلی نے کمیٹی کو جعلی مقدمات ختم کرنیکا ٹاسک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماں پر ایک ہی واقعے کی 7،7 ایف آئی آر درج ہیں، وزیراعلی کے پاس ایف آئی آر ختم کرنے کے صوابدیدی اختیارات ہیں۔
