اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم (آج) بدھ کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے،اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس دورے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ 100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے ۔وزیرداخلہ شیخ رشید سیف سٹی میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔وزیراعظم کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی موٹر سائیکل سکواڈ اسلام آباد کی پٹرولنگ پرمعمور ہوگا،اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے ایگل اسکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ۔
وزیراعظم (آج) سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
