لاہور،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ان تین سالوں میں موجودہ حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکاہے ہم انہیں کسی صورت بھاگنے نہیں دینگے
پیر کو پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں لیگی رہنما نے کہاکہ ہم ذمہ دار اپوزیشن کر رہے ہیں، ہم تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں، موجودہ حکمرانوں کو سیاسی شہید بننے کا موقع نہیں دینا چاہتے،حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ حکومت جان چھڑوانے کے بہانے تلاش کر رہی ہے لیکن ہم انہیں اپنا کندھا فراہم نہیں کرینگے، قوم سے جو جھوٹ بولے ہیں، اس پر وہ ایکسپوز ہو رہے ہیں، حمزہ شہبازنے کہا کہ ہمیں بھی لوگ کہتے تھے کہ زرداری کو اندر کر دیں لیکن اگر ہم بھی اس کام میں پڑ جاتے تو 12ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے، 3میٹروز اور دیگر ترقیاتی منصوبے نہ بنتے،ان کا کہنا تھا کہ3سالوں میں یہ حکمران سوائے انتقام کے کچھ نہ کر سکے، جب استعفوں کا فیصلہ ہوا تو میں جیل میں تھا، پی ڈی ایم کا فیصلہ مشترکہ استعفوں کا تھا، شہباز شریف اپوزیشن کو پارلیمان کے اندر متحد کر چکے ہیں، آئندہ بھی اپوزیشن سے مل کر مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے۔
