ہومبریکنگ نیوزوزیرخزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق

وزیرخزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیرخزانہ اورنگزیب سے چین کے سفیرزیانگ ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیرخزانہ نے چینی سفیر سے اقتصادی تعاون اورباہمی تعلقات پربات چیت کی جبکہ چینی سفیر نے وزیرخزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ چینی سفیر کا کہنا تھاکہ پاک چین معاشی تعلقات کی مزید مضبوطی کیلئے پراعتماد ہوں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مدد کیلئے چینی قیادت کے مشکور ہیں، سیف ڈپازٹ رول اوورکرنے پر چین کیخصوصی طورپرمشکورہیں، رول اوور اور کمرشل قرض سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی اور معاشی بحالی کیلئے سی پیک بہت اہم ہے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صنعتی زون، زراعت، معدنیات، قابل تجدید توانائی شعبے میں تعاون پراتفاق کیا گیا۔ پاکستان اورچین کے درمیان معاشی تعلقات مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کہا گیا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں موجودہ سی پیک منصوبوں پرتوجہ مرکوز ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔