ہومپاکستانچیف کمشنر عامر علی احمدکااسلام آباد کی شاہراؤں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن سروس کا افتتاح

چیف کمشنر عامر علی احمدکااسلام آباد کی شاہراؤں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن سروس کا افتتاح

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے اسلام آباد کی شاہراؤں پر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن سروس کا افتتاح کر دیا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے سروس کا باقائدہ افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پر تین گاڑیوں کے ذریعے شہر کی مختلف شاہراؤں پر رجسٹریشن کی جائے گی۔چیف کمشنر عامر علی احمد کا کہنا ہے کہ ہماری موبائل سروس بارہ کہو اور ترلائی میں بھی سہولت دیگی۔ بارہ کہو اور ترلائی میں موجود فسیلی ٹیشن سینٹرز کو ایکسائز آفس بنائیں گے۔ سینٹرز کے قیام کا مقصد دیہی آبادی کو ان کے گھروں کے قریب سہولیات فراہم کرنا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن سروسز فرایم کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔