Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزصادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

صادق سنجرانی نے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (سب نیوز )بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں محمد صادق سنجرانی نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے کی۔

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے صادق سنجرانی سے حلف لیا، اس کے علاوہ میر ظفر اللہ زہری اور محمد خان لہڑی نے بھی اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صادق سنجرانی پی بی 32 چاغی سے رکنِ بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔