Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزسابق جج مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کی رائےکے مزید مندرجات سامنےآگئے

سابق جج مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کی رائےکے مزید مندرجات سامنےآگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کےخلاف جوڈیشل کونسل کی رائے کے مزید مندرجات سامنےآگئے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے گزشتہ روز مظاہر نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا، اور ان کے استعفے کے باوجود برطرفی کی سفارش صدر کو بھجوا دی تھی۔
جوڈیشل کونسل کی رائے کے مزید مندرجات جو سامنے آئے، اس کے مطابق مظاہرعلی اکبر نقوی پر مجموعی طور پر 5 الزامات ثابت ہوئے۔
کونسل نے رائے دی کہ مظاہرعلی اکبر میں لالچ نہ ہونے کا نہیں کہا جا سکتا، اپنےعہدے کی مدت کےدوران مظاہرعلی نقوی قابل رسائی بھی تھے۔ جسٹس نقوی عہدے کے دوران اپنے دفتری اور ذاتی امور میں بھی غیر مناسب رہے جو کہ کنڈکٹ کوڈ 3 کی خلاف ورزی یے۔
اس حوالے سے کونسل نے مزید رائے دی کہ جسٹس نقوی کے اقدامات ذاتی مفاد کی طرف مائل کر رہے تھے، چوہدری شہباز کیس میں جسٹس نقوی نے ذاتی مفاد اور جانتے بوجھتے ہوئے کم عمر بچوں کو قیمتی جائیداد سے محروم کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔