Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی کا جے یو آئی کی صوبائی قیادت سے رابطہ

بلوچستان میں حکومت سازی: پیپلزپارٹی کا جے یو آئی کی صوبائی قیادت سے رابطہ

کوئٹہ(سب نیوز )پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی قیادت سے رابطہ کرلیا۔

رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کا جے یو آئی کے صوبائی امیر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، پیپلزپارٹی کی قیادت کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام حکومتی اتحاد کا حصہ بنے، بلوچستان میں جمعیت، ن لیگ اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ ملکر مضبوط حکومت بنائیں گے۔

صوبائی امیر نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کریں گے۔جمعیت علمائے اسلام کے نیشنل پارٹی اور دیگرجماعتوں سے بھی صلاح مشورے جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔