ہومبریکنگ نیوزپاکستان مشکلات کا شکار،سب کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے:نواز شریف

پاکستان مشکلات کا شکار،سب کو مل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے:نواز شریف

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا جن کی ذہنیت سمجھ نہیں آئی، الیکشن میں ہارتے ہی دھاندلی دھاندلی کی رٹ لگائی۔ صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ صدرمملکت نے ایک بار پھر آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ انتخابی مہم کیدوران وہ گرکر زخمی ہوئے تھے، میں خود ان سیملنے اسپتال گیا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن جیت کر میں ان سے ملنے گھر تک گیا، بنی گالا میں ہم نے طے کیا کہ سب کو مل کر چلنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بنی گالا میں ملاقات کے بعد پتہ چلا کہ لندن میں اتحاد بن گیا، پتہ چلا کہ دھرنوں کا پروگرام بن گیا ہے، کہا گیا کہ وزیراعظم کے گلے میں پٹہ ڈال کر باہر لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی گفتگو بہت عمدہ تھی، الیکشن میں منتخب تمام اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے پہلے دورمیں بڑے بڑے منصوبوں کا آغاز ہوا تھا، ہمارے دوسرے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔ ہمارے تیسرا دور لمبی جدائی کے بعد آیا تھا، ہمارے دور میں ملک مثالی ترقی کر رہا تھا۔اس موقع پر صدر ن لیگ شہباز شریف نے کہا کہ صدر مملکت نے ایک بار پھر آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا قومی فریضہ تھا، عارف علوی نے پہلے بھی آئین کی خلاف ورزی کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے16ماہ کی حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو نہ بچاتے تو آج ہم یہاں نہ بیٹھے ہوتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔