ہومبریکنگ نیوزروپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بدھ کی صبح کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کم ہوگئی۔
جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 95 پیسے پر آگئی۔
پاکستانی روپیہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا۔
روپے کی قدر میں استحکام کا سبب سیاسی صورتحال میں بے یقینی کم ہونا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کے امکانات نے بھی روپے کی قدر کو استحکام دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔