ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور(سب نیوز )پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دی ہے۔کمیٹی میں چاروں زونز کے نمائندے اور رانا آفتاب شامل ہیں۔نارتھ پنجاب سے ملک احمد خان بھچر، ساتھ، ویسٹ اور سینٹرل پنجاب سے معین قریشی، اویس ورک اور حسن نیازی کمیٹی میں شامل ہیں۔کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور سے متعلق لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔