پشاور (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے امیدوار میدان میں اتار دیا۔ ترجمان ن لیگ اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کیلئے ڈاکٹر عباد اللہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔اختیار ولی کے مطابق اس حوالے سے اے این پی، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) سے رابطہ کرلیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ان جماعتوں سے ڈاکٹر عباد اللہ کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ اے این پی، پیپلز پارٹی اور جییوآئی ف نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔
وزیراعلی کے پی انتخاب: ن لیگ نے علی امین کے مقابلے میں امیدوار اتار دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
