اسلام آباد(آئی پی ایس)دفتر خارجہ کے ذرائع نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔خیال رہیکہ ایرانی میڈیا ادارے کے مطابق ایرانی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش اور ساتھی مارے گئے۔ اسماعیل شاہ بخش ایران میں دہشت گرد حملوں کا ملزم تھا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقع پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن “مرگ بر سرمچار” کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔
پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسزکی کارروائی گمراہ کن پروپیگنڈا ہے: ذرائع دفترخارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
