ہومبریکنگ نیوزپی ایس ایل: ملتان سلطانز نے ہوم گرانڈ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے ہوم گرانڈ پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی (سب نیوز )ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز نے اسلام آباد کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کیکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہ نواز دھانی کی جگہ اولے اسٹون کو شامل کیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس کو شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز 144 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آغا سلمان 52 اور جارڈن کاکس 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ اعظم خان 13، شاداب خان 11،کولن منرو 8 اور ایلکس ہیلز 2 رنز بنا سکے۔

عماد وسیم صفر، فہیم اشرف 1اور نسیم شاہ 2 رنز بناکر آٹ ہوئے، یوں پوری ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز بناسکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔