اسلام آباد (سب نیوز ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس طلب کرلیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 23 فروری کو ہوگا، اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج ملک شہزاد احمد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی پر غور ہوگا۔ واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی آئندہ ماہ 7 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
