ہومپاکستانسی ڈی اے کا حادثات سے بچاؤ کیلئے اہم شاہراؤں پر 44 سوکلومیٹر لین مارکنگ پرکام جاری

سی ڈی اے کا حادثات سے بچاؤ کیلئے اہم شاہراؤں پر 44 سوکلومیٹر لین مارکنگ پرکام جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کا اسلام آباد کو ٹریفک حادثات سے بچانے کیلئے اہم شاہراہوں اور سروس روڈز پر 4400کلومیٹر لین مارکنگ پرکام جاری ہے جبکہ 1500نئے سٹریٹ سائن بورڈز بھی نصب کردئیے گئے۔ مزید برآں1600کلومیٹر پرپیٹنگ اور گرب سٹون کا کام بھی تیزی سے مکمل کیا جارہاہے جن میں اہم شاہراہیں ، سروس روڈزشامل ہیں۔ اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور سروس روڈز پر 4400کلومیٹر لین مارکنگ کی گئی ۔ 1500نئے سٹریٹ سائن بورڈز نصب کئے جارہے ہیں اور ان پر مزید کام جاری ہے۔انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق 6گائیڈ میپ بھی نصب کئے ہیں جن جگہوں پر گائیڈ میپ نصب کئے گئے ہیں ان میں ایف سکس مرکز ،ایف سیون مرکز ،ایف ایٹ مرکز ،آئی ایٹ مرکز ، جی سکس مرکز اور ایف ٹین مرکز شامل ہیں۔ معذور افراد کیلئے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے سلسلے میں ایف ٹین اور بلیو ایریا میں کام جاری ہے۔ ایف سکس مرکز کے اندر دو سٹ آئوٹ جن میں سے ایک شمال کی طرف واقع ہے جبکہ دوسرا جنوب میں واقع ہی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اسلام آباد کے اندر سیونتھ ایونیو،نائنتھ ایونیو، شہید ملت روڈپر موجود پلوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔اسلام آباد کے 20نالوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس میں سٹون پچنگ، ریلنگ کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے جو کہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔