ہومبلوچستاناو جی ڈی سی ایل کا بلوچستان کے اربوں روپے کے واجبات کی آدائیگی کا عندیہ

او جی ڈی سی ایل کا بلوچستان کے اربوں روپے کے واجبات کی آدائیگی کا عندیہ

اسلام آباد (سب نیوز )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بلوچستان کو اربوں روپے واجبات کی ادائیگی کا عندیہ دے دیا۔نگران بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق اوجی ڈی سی ایل اور صوبائی حکومت واجب الادا رائلٹی کی ادائیگی کے فارمولے پر متفق ہوگئے۔

او جی ڈی سی ایل نے برقی خریدار کمپنیوں کے زیرگردش قرضے بڑھنے پر صوبائی حکومت کو رائلٹی کی ادائیگی روک رکھی تھی۔نگران وزیراعلی علی مردان خان ڈومکی نے واجب الادا رائلٹی کا معاملہ قومی فورم پر اٹھایا تھا۔

اعلامیے کے مطابق او جی ڈی سی ایل نگران حکومت کے مقف پر 3 سال سے واجب الادا ساڑھے 12 ارب روپے ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی ہے، رقم ماہانہ بنیادوں پر حکومت بلوچستان کو ادا کی جائیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔