اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراض دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلوں پر اعتراض دائر کیے جانے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے اعتراضات دورکرنے کے لیے اپیلیں واپس لیں۔
پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اعتراضات دورکرکے آج ہی دوبارہ اپیلیں دائر کردیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا کےخلاف گزشتہ ہفتے اپیلیں دائرکی گئی تھیں اور ذرائع کا بتانا ہے کہ اپیلوں پر ریکارڈ مکمل نہ ہونے اورکاپیاں مدھم ہونے کے اعتراضات عائد کیے گئے۔
ہومبریکنگ نیوزعمران خان اوربشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد
عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر اعتراضات عائد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
