ہومبریکنگ نیوزعبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(سب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کی این اے 117سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ایڈووکیٹ علی اعجاز بٹر نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ،
درخواست گزار نے استدعا کی کہ 9 فروری کو جاری شدہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے ، 15 فروری کو جاری کیا گیا علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ، تمام امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ مرتب کرنے کا حکم جاری کیا جائے، عدالت الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کرے،
درخواست میں الیکشن کمیشن ، آر او اور دیگر امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔