ہومدنیاسعودی عرب، بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کے ویزوں میں خود کار توسیع شروع

سعودی عرب، بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کے ویزوں میں خود کار توسیع شروع

جدہ (خالد نواز چیمہ)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ملک مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں ایک مرتبہ پھر خود کار توسیع شروع کردی ۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ توسیع خود کار نظام کے تحت 31 جولائی 2021 تک کسی فیس یا چارجز کے بغیر ہوگی۔فیصلے کے مطابق وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔