ہومپاکستانکراچی،اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما بری

کراچی،اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما بری

کراچی ،کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنماوں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔بری ہونے والے رہنماوں میں رف صدیقی، فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔اشتعال انگیز تقریر کیس؛ فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور دیگر بری ۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 7 ملزمان بری ہوئے ہیں، گزشتہ 6 سالوں سے مقدمہ چل رہا تھا، جو صرف تالیاں بجانے اور تقریر کروانے کا تھا، ہمارے خلاف اسی پسِ منظر کے دیگر مقدمات بھی ختم ہونے چاہئیں۔فاروق ستار نے کہا کہ 2016 میں اپنی پالیسی واضح کی، ہم تو الگ ہوگئے لیکن ان مقدمات کے ذریعے ہمیں اسی سے جوڑا جارہا ہے، اب لاپتہ گم شدہ کارکنان اور بے گناہ کارکنان کو باہر آنا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔