لاہور ، ہائیکورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا اور جے ڈبلیوشوگرملز سمیت وفاقی حکومت کے وکلا کو کل دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگرملزکاآڈٹ کرنے سے روکنے کی دائر درخواست پرسماعت ہوئی ، جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ ایف بی آرنے21مئی کوآڈٹ کرنیکانوٹس بھجوایا، انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزاورریکارڈمانگاگیاہے، ایف بی آرکو5برس گزرنے کے بعد آڈٹ کااختیارنہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ 2015کاٹیکس آڈٹ کرنیکاقانونی عرصہ گزرچکاہے، آڈٹ نوٹس غیرقانونی طورپربھیجاگیاہے، آڈٹ نوٹس کالعدم اورایف بی آرکوتادیبی کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگرملزکیخلاف آڈٹ کاحتمی فیصلہ کرنیسیروکتے ہوئے درخواست گزارجیڈبلیوشوگرملز اور وفاقی حکومت کے وکلا کو کل دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔
لاہورہائیکورٹ نے ایف بی آرکو جہانگیر ترین کی شوگرملز کیخلاف آڈٹ کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
