ہومپاکستانجہانگیرترین نے اپنی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

جہانگیرترین نے اپنی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے اپنی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔جہانگیر ترین بزنس گروپ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے انہیں 21 مئی کو آڈٹ کا نوٹس بھجوایا ہے جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزی ریکارڈ مانگا گیا ہے،سال 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے،ایف بی آر کو پانچ سال بعد آڈٹ کا اختیار نہیں۔جہانگیر ترین نے استدعاکی کہ عدالت آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دے اور ایف بی آر کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔