ہومسائنس و ٹیکنالوجیاپنے واٹس ایپ اکائونٹ کو محفوظ بنائیں

اپنے واٹس ایپ اکائونٹ کو محفوظ بنائیں

سلیکان و یلی، خبردارآپ کو او ٹی پی کے ذریعے اپنے اکائونٹ کی تصدیق کرنا ضروری ہے، تصدیق نہ کرنے کی صورت میں آپ کے اکائونٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کردیا جائے گا۔ اگر آپ کو بھی اسی نوعیت کا پیغام موصول ہوا ہے تو پھر یقینا آپ کا واٹس ایپ اکائونٹ ہیکرز کے نشانے پر ہے۔

ذرا سی بے احتیاطی آپ کو واٹس ایپ اکائونٹ سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے عزیز و اقارب اور دوستوں کو خطیر رقم سے محفوط بھی کرسکتی ہے۔ جعل سازوں نے واٹس ایپ کے استعمال کنندگان کے اکائونٹس کو ہائی جیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اور اس ضمن میں واٹس ایپ اپنے صارفین کو او ٹی پی(ون ٹائم پاس ورڈ)کی آڑ میں ہونے والی اس دھوکا دہی سے متعدد بار آگاہ کرچکی ہے۔ جس میں سائبر کرمنلز استعمال کنندہ کے واٹس ایپ اکائونٹس کو ہیک کرنے کے لیے عموما گمراہ کن پیغامات بھیج کر ایس ایم ایس پر موصول ہونے والے کوڈ (او ٹی پی)کا مطالبہ کرتے ہیں، استعمال کنندہ جیسے ہی او ٹی پی ہیکر کو بھیجتا ہے وہ اس کا اکائونٹ ہیک کرلیتے ہیں۔اس جعل سازی کی روک تھام کے لیے واٹس ایپ نے گزشتہ ماہ ہی صارفین کے اکائونٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے جلد ہی ایک زبردست فیچرفلیش کال متعارف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کو اپنے اکانٹ کی تصدیق کے لیے 6 عدد پر مشتمل سیکیورٹی کوڈ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ یہ فیچر خود کار طریقے سے صارف کے فون نمبر کی تصدیق کردے گا۔ تاہم اس فیچر کے باضابطہ طور پر آنے میں ابھی وقت درکار ہے۔ہیکرز واٹس ایپ اکائونٹ کو ہیک کر کے آپ کے دوستوں، رشتے داروں کے فون نمبر، تصاویر، پیغامات تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں عموما وہ واٹس ایپ نمبر کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے دوستوں کو پیغام بھیج کر آپ کے نام سے بھاری رقم بطورقرض مانگ سکتے ہیں۔ آپ کے کونٹیک میں موجود نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے ان کے اکائونٹ ہیک کر سکتے ہیں۔ جب کہ آپ کے اکائونٹ کو ہیک کرنے کے بعد وہ تمام گروپ چیٹ میں رہتے ہوئے حساس معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔