اسلام آباد،ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے یوم ماحولیات پر انوکھی مہم کا آغاز کردیا،عالمی دن کی مناسبت سے مہم کا نام” پودوں کا تحفہ” دیا گیا ہے،تمام شہری آج کے دن ایک پودے کا تحفہ اپنے دوستوں اور اہلخانہ، پڑوسیوں کو دیں، سیدہ شفق ہاشمی نے کہا کہ پودے کے تحفے دینے سے ماحول کو خوشگوار اور شاداب بنانے میں خاصی مدد ملے گی،پیاروں کو پودے کا تحفہ دینا محبت کی ایک نئی روایت کو جنم دے گا،سیدہ تمام شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ اسلام آباد کو ایک خوبصورت شہر بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آئیے ماحولیات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،اپنے خاندانوں ،دوستوں ،ہمسائیوں کوان کے گھروں ،دفاتر اورصحن کیلئے درختوں کا تحفہ پہنچائیں ۔اس تحفے سے اس بات کی عکاسی ہوگی کہ ہم اپنے اردگرد کے لوگوں اور ماحول کا نہ صرف خیال رکھتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ محبت بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ توڑے ہوئے پھولوں سے بہتر ہے کہ اپنے پیاروں کو درخت کا تحفہ دیا جائے ۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں یہ اپنی نوعیت کی منفرد مہم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہم اس پر عمل کریں تو ایک چھوٹی سی ابتداء سے ماحول کی بہتری کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کی جا سکے گی۔
توڑے ہوئے پھولوں سے بہتر ہے کہ اپنے پیاروں کو درخت کا تحفہ دیا جائے،سیدہ شفق ہاشمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
