اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا نوٹیفکیشن وفاقی نظامت تعلیمات نے جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں کلاسز 7 جون کھلیں گی، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔وفاقی نظامت تعلیمات کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری ہوگا، اساتذہ بچوں کا سلیبس مکمل کروانے پر توجہ دیں۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں، جس کے تحت 50 فیصدطلباایک دن میں اسکول حاضرہوں گے اور کوئی بھی طالب علم لگاتار2دن اسکول نہیں آئے گا۔نئے اوقات کار کے مطابق نرسری سے مڈل تک کی طالبات کی کلاسز کے اوقات کار7:15سے11:15تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے اوقات کار 7:15 سے 11:45 تک ہوں گے۔ نرسری سے مڈل تک طلباکے اسکول کے اوقات کار7:30سے11:30تک ہوں گے جبکہ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے طلبا کی کلاسز7:30سے 12بجے تک ہوں گی، تاہم کلاسزکے دوران کوئی بریک نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 7 جون سے صوبے بھر کے تمام اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 4 دن کھولیجائیں، تعلیمی اداریمیں ایک دن میں50فیصدحاضری ہوگی۔
