ہومتازہ ترینن لیگ کا آج ظفر وال میں پاور شو ہوگا، مریم کارکنوں کا خون گرمائیں گی

ن لیگ کا آج ظفر وال میں پاور شو ہوگا، مریم کارکنوں کا خون گرمائیں گی

ظفر وال (سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آج انتخابی مہم کے سلسلے میں ظفر وال میں عوام طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز ظفر وال کے سکول گراؤنڈ میں 12 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی، جلسہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے حلقے میں کیا جارہا ہے۔

ظفر وال جلسے کیلئے سکول گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ مریم نواز کے والہانہ استقبال کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔