ہومپاکستانسی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا، وزیراعظم ، سی ڈی اے چیئرمین عامر احمد علی کی تنظیم نوکے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کی تعریف ، ٹیم کو مبارک بادی

سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا، وزیراعظم ، سی ڈی اے چیئرمین عامر احمد علی کی تنظیم نوکے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کی تعریف ، ٹیم کو مبارک بادی

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں سی ڈی اے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے، تقریبا دیوالیہ ہونے والے ادارے سی ڈی اے کا 2017 میں 5اعشاریہ8 ارب روپے کا خسارہ تھا، سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا، سی ڈی اے کے اکاونٹس میں 26 ارب روپے پہلے سے ہی موجود ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کیا جائے، ہماری ترجیح اسلام آباد میں اصلاحات اور شہر کی تنظیم نو پرہوگی، ہمارے بڑے شہر عزم اور شفافیت کے ذریعے خود انحصار بن کر ترقی کے انجن بھی بن سکتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم نے سی ڈی اے میں اصلاحات کے لیے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے شہر کی تنظیم نوکے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے بھی کیے۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کی تعریف بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔